اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتاہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، ضمیرمطمن تھا :نوازشریف کی لیگی رہنماﺅں سے گفتگو

اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتاہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، ضمیرمطمن تھا ...
اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتاہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، ضمیرمطمن تھا :نوازشریف کی لیگی رہنماﺅں سے گفتگو

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اس حوالے سے میرا ضمیر مطمن تھا ، اللہ تعالی مجھے انصاف دے گا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا ءمعطلی کافیصلہ جاری ہونے کے بعدجیل سپرانٹنڈنٹ کے دفتر میں لیگی رہنماﺅں سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا ۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اس حوالے سے میرا ضمیرمطمن تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ میں بے گناہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی