وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر شاہی خاندان کا ایسا شاندار رویہ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر شاہی خاندان کا ایسا شاندار ...
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر شاہی خاندان کا ایسا شاندار رویہ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کیا ہے ، وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب میں مختصر قیام کے دوران سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز ،سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر  ان کی آمد سے قبل ہی سعودی حکومت نے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا تھا ،عمران خان کے اس دورے سے پاکستان کے سعودی عرب اور امارات کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی پیدا ہونے کے امکانات ہیں،پاکستان کو فوری طور پر مالی بحران سے نجات کے لئے 6 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،سعودی عرب یہ ضرورت پوری کرنے کا عندیہ دے چکا ہے، امید کرنی چاہئے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب ا ور پاکستان کے نقطہ نظر سے ثمر آور رہے گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ویڈیو گیلری