سفارشی نہیں،اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا :اداکارہ بنیتا ڈیوڈ

سفارشی نہیں،اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا :اداکارہ بنیتا ڈیوڈ
سفارشی نہیں،اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا :اداکارہ بنیتا ڈیوڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) ماڈل و اداکارہ بنیتا ڈیوڈ نے کہا ہے کہ فنکار کی شاندار پرفارمنس ہی اس کو دوسرے فنکاروں سے منفرد بناتی ہے، میں سفارشی اداکاراؤں میں شامل نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرو یو میں اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا کہناتھا کہ ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل میری کزن ہیں ان کی سفارش سے شوبز میں نہیں آئی بلکہ اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ،اب تک سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا مگر اصولوں کا ساتھ نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ مجھ پر کبھی پابندی نہیں لگی۔انہوں نے کہا شوبز انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور میں ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کو ترجیح دونگی، اگر اچھے کردار ملے تو ، کیونکہ جس طرح میرے کام کو ٹی وی پر پسند کیا جاتا ہے اسی طرح میں جس فلم میں بھی ہونگی وہ ضرور کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا ٹی وی فنکار اس وقت بہت زیادہ فلموں میں کام کررہے ہیں ہم جونیئر ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -