نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی اور دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا ،ماہرین علم نجوم کیا کہتے ہیں ؟آپ بھی جانئے
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میںجسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ایوان فیلڈریفرنس میں نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نوازاور داماد صفدر کی سزائیں معطل کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں اور تینوں کو ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دے دیا۔عدالت نےتینوں ملزمان کو 5،5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ نیب عدالت کی جانب سےایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے جبکہ بقیہ دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعتیں ابھی جاری ہیں۔لاہور سمیت کئی شہروں میں اڈیالہ جیل کے تینوں سیاسی قیدیوں کی سزا معطلی پرلیگی کارکنان پُر جوش ہو گئے ہیں اور جشن منایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ آج دبئی میں کھیلاجا رہا ہے ،اس حوالے سے ماہرین علم نجوم کی پیشگوئی آپ بھی دیکھئے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔