یمن میں تیل کا بدترین بحران، ایک گیلن پٹرول کی قیمت 16 ہزار ریال تک جاپہنچی

یمن میں تیل کا بدترین بحران، ایک گیلن پٹرول کی قیمت 16 ہزار ریال تک جاپہنچی
یمن میں تیل کا بدترین بحران، ایک گیلن پٹرول کی قیمت 16 ہزار ریال تک جاپہنچی

  

صنعاء(این این آئی)یمن کے دارلحکومت صنعاء میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تیل کا بحران جاری رہا۔ پٹرولیم مصنوعات بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیل کی قلت کے بعد پٹرول سٹیشنوں کے سامنے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں ایک گیلن پٹرول کی قیمت 16 ہزار یمنی ریال تک جا پہنچی ہے۔رپورٹ کے مطابق 3 روز قبل 20 لٹر کے گیلن کی قیمت 8 ہزار 500 ریال تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے صنعاء میں گیس کا بھی شدید بحران پایا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی