نواز شریف کی رہائی کے بعد جاتی امرا کا کیا ماحول ہے اور وہاں کیا کیا جا رہا ہے ؟حیران کن خبر آگئی

نواز شریف کی رہائی کے بعد جاتی امرا کا کیا ماحول ہے اور وہاں کیا کیا جا رہا ہے ...
نواز شریف کی رہائی کے بعد جاتی امرا کا کیا ماحول ہے اور وہاں کیا کیا جا رہا ہے ؟حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے،جس کے بعد وہ اڈیا لہ جیل سے نور خان ائیر بیس کی جانب روانہ ہو چکے ہیں جہاں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق وزیر اعظم کو پانامہ سکینڈل کے بعد کم ہی خوشیاں نصیب ہوئی لیکن آج ان کی سزا معطلی کے بعد سے ملک بھر میں تمام کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے ،نواز شریف کی رہائی کے بعدجاتی امرامیں رشتے داراورکارکن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ،کارکنوں نے رہائی کی خوشی میں ایک دوسرے کوجی بھر کے مٹھائی کھلائی اور نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا میں رات کا کھانا کھائیں گے،جہاں نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری کی جا رہی ہے ،نوا ز شر یف کی والدہ کی ہدایت پر خصوصی کھانے تیارکئے جارہے ہیں،کھانے میں قیمہ،مٹن کڑاہی اور نہاری شامل ہیں۔
واضح رہے پانامہ سکینڈل کے سامنے آنے سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد انہیں تاحیات نا اہل کر دیا گیا تھا ،نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں العزیزیہ ریفرنس کیس میں 11 سال کی سزا سنائی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے عام انتخابات میں شرکت نہیں کی اور ان کی قید کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن حکومت بنانے میں ناکام رہی ، 9 ستمبر کو نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی۔