’اس دن میں نے وسیم اکرم کو چوکا مارتے ہی ان سے معافی مانگی کیونکہ۔۔۔‘ ہربجھن سنگھ نے وسیم اکرم کے خلاف کھیلتے ان سے معافی کیوں مانگی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

’اس دن میں نے وسیم اکرم کو چوکا مارتے ہی ان سے معافی مانگی کیونکہ۔۔۔‘ ہربجھن ...
’اس دن میں نے وسیم اکرم کو چوکا مارتے ہی ان سے معافی مانگی کیونکہ۔۔۔‘ ہربجھن سنگھ نے وسیم اکرم کے خلاف کھیلتے ان سے معافی کیوں مانگی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور پاکستان کا میچ جب بھی ہوا ہے اپنے پیچھے بہت سی یادیں چھوڑ گیا ہے، جو کبھی تلخ اور کبھی خوشگوار ہوتی ہیں۔ ونکاتیش پرساد اور عامر سہیل کے درمیان ہونے والی تلخی سے لے کر محمد عامر اور ویرات کوہلی کے درمیان کشیدگی تک کئی ایسی مثالیں ہیں جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہوئے کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے۔ 
تلخی کے واقعات کے برعکس بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ نے ایک ایسا واقعہ سنا دیا ہے جسے سن کر کرکٹ شائقین بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اُن کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ہے، جب ایک بار انہوں نے پاکستان کے سپر سٹار باؤلر وسیم اکرم کو چوکا مارا ، لیکن چوکا مارتے ہی اپنی اس ’حرکت‘ پر معافی بھی مانگ لی۔
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے ہربھجن نے بتایا کہ ’’وسیم بھائی میرے ہیرو تھے اور یہ میرا تیسرا یا چوتھا ٹیسٹ میچ تھا۔ اُن کے خلاف کھیلنا میرے لئے بہت بڑی بات تھی۔ میں ان کے سامنے بیٹنگ کرتے ہوئے خوفزدہ تھا۔ نجانے کس طرح میں نے اپنا بلا ان کی گیند سے ٹچ کیا اور یہ چوکا ہوگیا۔ واپس مڑتے ہوئے گویا وہ کہہ رہے تھے ’اوہ تیری۔۔۔‘ جس پر میرا ردعمل تھا ’پا جی غلطی ہو گئی۔۔۔‘‘‘