انٹرنیٹ پر دوستی اور پھر ملاقات، لڑکی کو لگا خوابوں کا شہزادہ مل گیا، لیکن اگلے دن سو کر اُٹھی تو موبائل پر ایسا میسج کہ دیکھ کر سارے خواب مٹی میں مل گئے، اس کی تو دراصل۔۔۔

انٹرنیٹ پر دوستی اور پھر ملاقات، لڑکی کو لگا خوابوں کا شہزادہ مل گیا، لیکن ...
انٹرنیٹ پر دوستی اور پھر ملاقات، لڑکی کو لگا خوابوں کا شہزادہ مل گیا، لیکن اگلے دن سو کر اُٹھی تو موبائل پر ایسا میسج کہ دیکھ کر سارے خواب مٹی میں مل گئے، اس کی تو دراصل۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)کسی لڑکی کو خوابوں کا شہزادہ مل جائے تو اُس کی خوشی کا یقیناً کوئی ٹھکانہ نہیں ہو سکتا، مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ خوابوں کے شہزادے اکثر شعبدہ باز فراڈئیے نکلتے ہیں۔ برطانوی لڑکی علیتا برائڈن کو بھی ایک نوجوان سے پہلی ملاقات کے بعد یہی محسوس ہو رہا تھا کہ آئیڈیل مل گیا ہے، مگر یہ خواب تو ایک دن تک بھی برقرار نہ رہ سکا۔ 
دی مرر کے مطابق علیتا نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’میں ایک نوجوان کے ساتھ پہلی ملاقات کے بعد گھر واپس آئی تو اپنے بیڈ پر لیٹے کر مسکراتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ بالآخر مجھے بھی آئیڈیل مل ہی گیا ہے۔ہمارا وقت بہت ہی اچھا گزرا تھا۔ ہم فلموں کے متعلق بات چیت کرتے رہے تھے، کھیلوں کے متعلق بھی ہماری پسند ایک جیسی تھی اور ہماری دیگر دلچسپیاں بھی ملتی جلتی تھیں۔ اور وہ کس قدر مخلص نظر آ رہا تھا۔ پہلی ہی ملاقات میں ہم فرط جذبات سے ایک دوسرے سے لپٹ گئے تھے۔ 
کھلی آنکھوں سے یہ خواب دیکھتے دیکھتے میں سو گئی اور صبح جب اُٹھی تو فوری طور پر اپنے فون کو دیکھا کیونکہ میں اس کے میسج کی توقع کررہی تھی۔ میسج تو آیا ہوا تھا مگر یہ کسی اور کی جانب سے تھا۔ یہ کسی لڑکی نے بھیجا تھا، جس نے مجھے خبردار کرتے ہوئے لکھا تھا ’’میرے بوائے فرینڈ سے دور رہو!‘‘ 
یہ میرے لئے ناقابل برداشت صدمہ تھا۔ میں غیر ارادی طور پر کسی کی ناجائز محبوبہ بن چکی تھی۔ اس لڑکی کی جانب سے ایک اور میسج آیا جس میں اس نے لکھا کہ ’’ہم دونوں اکٹھے رہ رہے ہیں اور اس نے میرے لئے منگنی کی انگوٹھی بھی خرید لی ہے۔ اب تمہارے لئے بہتر ہے کہ اُس سے دور رہو۔ دوبارہ میں تمہیں کبھی اس کے ساتھ نہ دیکھوں!‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -