علاج کے لیے جانے والی بیوہ خاتون کے ساتھ اغواءکےبعد اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج

علاج کے لیے جانے والی بیوہ خاتون کے ساتھ اغواءکےبعد اجتماعی زیادتی ،مقدمہ ...
علاج کے لیے جانے والی بیوہ خاتون کے ساتھ اغواءکےبعد اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریواڑی کے ضلع کوسلی میں دونو جوانوں نے26 سالہ بیوہ خاتون کوپہلے اغوا کیا اور اس کے بعد کھیتوں میں لے جاکر اس کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنا یا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریواڑی کے ضلع کوسلی کے گاوں پولی  کی رہائشی خاتون نے پولیس کی دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ علاج کروانے کے لیے بس سٹاپ پر پہنچی تو گاﺅں کے دونوجوان ستپال اور لیلا نے اسے زبردستی مو ٹرسائیکل پر بیٹھا لیا اور کھیتوں میں لے جا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔