یمن، گزشتہ 10 روز میں سرکاری فوج سے شدید لڑائی میں 1300 حوثی باغی ہلاک

یمن، گزشتہ 10 روز میں سرکاری فوج سے شدید لڑائی میں 1300 حوثی باغی ہلاک
یمن، گزشتہ 10 روز میں سرکاری فوج سے شدید لڑائی میں 1300 حوثی باغی ہلاک

  

صنعاء (این این آئی)یمن کے دو صوبوں الحدیدہ اور صعدہ میں گذشتہ دس روز سے سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 1300باغی ہلاک ہوگئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر عبدالکریم السدعی نے بتایا کہ ان کے دستے حوثی ملیشیا کے مرکز اور مضبوط گڑھ جرف سلمان کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں ۔ یہ علاقہ حوثیوں اور ان کے لیڈر عبدالملک الحوثی کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے اور وہ اسی علاقے میں مقیم ہے۔یمنی فوج کے مطابق صعدہ کے ضلع حیدان میں واقع جبال مران میں گذشتہ10 روز سے جاری اس شدید لڑائی میں کم سے کم 1300حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔بریگیڈئیر السدعی نے بتایا کہ مران کے محاذ پر حوثی ملیشیا کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر گذشتہ چند روز میں نئے قبرستان بنائے گئے ہیں تاکہ ان مہلوکین کی وہاں تدفین کی جاسکے۔اس کے علاوہ اب حوثی ملیشیا کو اپنے مضبوط گڑھ کے ممکنہ سقوط پر بھی تشویش لاحق ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی