یقین ہے عدالتیں کسی کےخلاف سیاسی انتقام کے عمل کاحصہ نہیں ہیں:بلاول بھٹو زرداری

یقین ہے عدالتیں کسی کےخلاف سیاسی انتقام کے عمل کاحصہ نہیں ہیں:بلاول بھٹو ...
یقین ہے عدالتیں کسی کےخلاف سیاسی انتقام کے عمل کاحصہ نہیں ہیں:بلاول بھٹو زرداری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے بعد فیصلے کاآنا شریف خاندان کیلئے ایک ریلیف ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم کلثوم کے انتقال کی وجہ سے شریف خاندان مشکل وقت سے گزررہاتھا، پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کا ہر اول دستہ رہی،پیپلزپارٹی اورشہیدمحترمہ بینظیرنے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی لڑائی لڑی،اپنی جدوجہدکے باوجود پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلوں کا سامنا کیا،پیپلزپارٹی نے فیصلے خلاف آنے کے باوجود کبھی عدالتوں کوبے توقیرنہیں کیا،ہم فیصلے کے قانونی پہلووں پر کوئی رائے نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیلوں کے مراحل ابھی باقی ہیں،ہمیں یقین ہے کہ عدالتیں کسی کےخلاف سیاسی انتقام کے عمل کاحصہ نہیں ہیں،جمہوری نظام آگے بڑھانے کیلئے قا نو ن کی حکمرانی اورعدلیہ کی آزادی لازمی جزوہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور