کس فون پر کتنا ٹیکس لگے گا اور20,000 روپے کے فون پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ تفصیلات نے نوجوانوں کے ہوش اڑا دئیے

کس فون پر کتنا ٹیکس لگے گا اور20,000 روپے کے فون پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ تفصیلات ...
کس فون پر کتنا ٹیکس لگے گا اور20,000 روپے کے فون پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ تفصیلات نے نوجوانوں کے ہوش اڑا دئیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کر دیا ہے جس درآمد شدہ قیمتی موبائل فونز، 1800 سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں اور کھانے پینے کی درآمد شدہ قیمتی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ان مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافہ متوقع ہے۔

ڈیوٹی میں اضافے کے بعد کتنی قیمت کے موبائل فون پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے جواب نے نوجوانوں کے ہوش ہی اڑا دئیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 سے 7 ہزار روپے والے موبائل فونز پر 250 روپے ڈیوٹی ہی عائد ہو گی لیکن 14 سے 15 ہزار روپے والے فون پر قیمت کی 10 فیصد اور اس سے بھی مہنگے موبائل فونز پر 20 ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

وزیر مملکت کی بات کو مدنظر رکھا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی موبائل فون کی قیمت 20,000 روپے ہے تو اس پر 4,000 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جبکہ ایک لاکھ روپے مالیت کے آئی فون پر 20,000 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس