”پاکستان میں صرف پانچ ہزار آئی فون رجسٹرڈ ہوئے لیکن ایکٹیویشن۔۔۔“ گزشتہ سال ٹیکس ادائیگی کے بغیر کتنے آئی فون فروخت ہوئے؟ وزیر مملکت کے انکشاف نے سب کو دنگ کر دیا

”پاکستان میں صرف پانچ ہزار آئی فون رجسٹرڈ ہوئے لیکن ایکٹیویشن۔۔۔“ گزشتہ ...
”پاکستان میں صرف پانچ ہزار آئی فون رجسٹرڈ ہوئے لیکن ایکٹیویشن۔۔۔“ گزشتہ سال ٹیکس ادائیگی کے بغیر کتنے آئی فون فروخت ہوئے؟ وزیر مملکت کے انکشاف نے سب کو دنگ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کر دیا ہے جس درآمد شدہ قیمتی موبائل فونز، 1800 سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں اور کھانے پینے کی درآمد شدہ قیمتی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ان مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافہ متوقع ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں آئی فون ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے اور گزشتہ سال صرف پانچ ہزار آئی فون کسٹم میں ڈکلیئر ہوئے یعنی ان پر ٹیکس ادا کیا گیا جبکہ اسی سال ملک بھر میں ایکٹویٹ ہونے والے آئی فونز کی تعداد 4 سے 5 لاکھ تھی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی مارکیٹ کتنی بڑی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں سمگل شدہ فونزفروخت ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی اے نے سسٹم تقریباً تیار کر لیا ہے جس کے تحت موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی کے نظام کو پی ٹی اے کے سسٹم کے ساتھ جوڑا جائے گا جس کے بعد صرف وہی فون ایکٹویٹ ہو سکے گا جو ٹیکس ادائیگی کے بعد کسٹم میں ڈکلیئر ہو گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی