”وقت کا دھارا شریف خاندان ۔۔۔“تجزیہ کار ہارون الرشیدنے ایسی بات کردی کہ جان کر خوشی کے موقع پر بھی لیگی قیادت پریشان ہوجائے گی

”وقت کا دھارا شریف خاندان ۔۔۔“تجزیہ کار ہارون الرشیدنے ایسی بات کردی کہ جان ...
”وقت کا دھارا شریف خاندان ۔۔۔“تجزیہ کار ہارون الرشیدنے ایسی بات کردی کہ جان کر خوشی کے موقع پر بھی لیگی قیادت پریشان ہوجائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وقت کا دھارا شریف خاندان کے حق میں نہیں، یہ ایک وقتی فیصلہ ہے اور اس پر اخلاقی فتح کی بات کرنا غلط ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میںگفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ نوازشریف کے کرپشن کرنے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ یہ ایک وقتی فیصلہ ہے اور اس پر اخلاقی فتح کی بات کرنا غلط ہے ، اخلاق کا تو گزر بھی اس کوچے میں نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کادھارا شریف خاندان کے حق میں نہیں ہے ۔ ان کی معصومیت کا نغمہ وہ لوگ گاتے ہیں جن کے ان کے ساتھ مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹس بھی موجود ہیں اور کرپشن بھی موجود ہیں،منی لانڈرنگ ہوئی ہے ،تو کیا یہ سب کچھ مفروضہ ہے ؟انہوں نے کہا کہ اگر وکیل ڈھنگ سے دلائل نہ دے ، میں ان کی نیت پر شک نہیں کرتا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے وکیل جس طرح ڈرے ڈرے اور سہمے سہمے سے تھے تو یہ تو اخبار نویسوں کوبھی پتہ چل رہا تھا کہ فیصلہ یہی ہوگا ۔

مزید : قومی