سکول کے 4طلبا نے میٹرک کی طالبہ کو کلاس روم میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اترا کھنڈ کے علاقہ دہرادون میں واقع سکول میں 4طلبا نے اپنے ہی سکول میں زیر تعلیم میٹرک کی طالبہ کو کلاس روم میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے ،پولیس نے سکول پرنسپل سمیت 5افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں دہرادون کے علاقہ وکاس نگر میں میڑک کی طالبہ سے سکول کے طلبا نے اجتماعی زیادتی کی ہے، واقعہ جی آر ڈی ورلڈ سکول میں پیش آیا ہے،طالبہ کے مطابق اس نے سکول انتظامیہ سے اس بارے میں شکایت بھی کی لیکن اس کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی، پولیس نے اس کیس میں ملزم طلبا کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے،پولیس کا کہناہے کہ سکول انتظامیہ نے اس کیس کو دبانے کا جرم کیا ہے۔