غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید

  

غزہ(اے این این ) اسرائیل کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں2 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب میں سکیورٹی باڑ کے نزدیک آنے والے دہشت گردوں پر فائرنگ کی، مذکورہ افراد نے باڑ کے نزدیک کوئی چیز بھی رکھی تھی۔تاہم ابھی تک القرارہ گاؤں کے مشرق میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے ان دونوں فلسطینیوں کی شناخت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں 30 مارچ کے بعد سے فلسطینی عوام کے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ احتجاج بعض مرتبہ پرتشدد مظاہروں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے وقتا فوقتا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پر براہ راست فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔غزہ میں طبی ذمے داران نے کہا ہے کہ 30 مارچ کے بعد سے اب تک 179 فلسطینی اپنی جا نوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی