نامعلوم ملزم نے چاقو سے خاتون ٹیچر کو ذبح کر دیا ،پولیس کا شوہر پر شک, تلاش جاری

نامعلوم ملزم نے چاقو سے خاتون ٹیچر کو ذبح کر دیا ،پولیس کا شوہر پر شک, تلاش ...
نامعلوم ملزم نے چاقو سے خاتون ٹیچر کو ذبح کر دیا ،پولیس کا شوہر پر شک, تلاش جاری

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے مشہور شہرکوٹا کے قصبہ اٹاوہ میں دن دہاڑے ایک شخص نے چاقو سے گلاکاٹ کر خاتون ٹیچر کا قتل کردیا، ملزم نے ٹیچرپرچاقو سے کئی حملے کئے اورپھرفرارہوگیا، خاتون ٹیچر کے قتل کے پیچھے پولیس نے اس کے شوہرپرشک ظاہرکیا ہے, واردات کے بعد پولیس خاتون کے شوہرکی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایاہے کہ کچھ دن قبل ٹیچرراج کنورناگرنے تھانے اٹاوا میں اپنے شوہرپرشک کرنے اورمارپیٹ کرنے کی رپورٹ درج کروائی تھی، ملزم نے ٹیچراوراس کے ساتھ آئے ایک طالب علم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھراس کے بعد ٹیچرپرچاقو سے حملہ کرکے اس کا گلاکاٹ کرقتل کردیا،ہلاک ہونے والی ٹیچرگورنمنٹ سینئر سیکنڈری سکول میں لیکچرر کے عہدے پر گزشتہ دو سال سے خدمات سرانجام دے رہی تھی، پولیس نے واقعہ کے بعد الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے کرملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : بین الاقوامی