مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: صدروینزویلا نکولس مدورو 

مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: صدروینزویلا نکولس مدورو 
مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: صدروینزویلا نکولس مدورو 

  

کراکس (صباح نیوز)وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالات کا جائزہ لے کر ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا ۔

صدر وینزویلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتاہوں، لیکن مجھے سکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جاؤں یا نہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7فوجی زخمی ہوئے تھے،اس کیس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی