عالمی فوجداری عدالت نے میانمار حکومت کے خلا ف ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا

عالمی فوجداری عدالت نے میانمار حکومت کے خلا ف ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا
عالمی فوجداری عدالت نے میانمار حکومت کے خلا ف ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(صباح نیوز)بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار حکومت کے مظالم کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام، عصمت دری، تشدد اور مسلمانوں کو ملک سے نکالنے کے الزامات ہیں۔بین اقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بن سودا ابتدائی تحقیقات کے دوران اس بات کا جائزہ لے گی کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن کی مکمل تحقیقات کے لیے شواہد موجود ہیں یا نہیں؟ 
اس سے پہلے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اس سطح پر جاکر تشدد کیا جس کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے۔رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ الزامات کی جامع آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، میانمار کی فوج کے سربراہ اور دیگر اعلی افسران کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔