”ریاست مدینہ بنانے والے بتائیں۔۔۔“پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے ایسی بات کردی کہ عمران خان پر سکتہ طاری ہوجائے گا

”ریاست مدینہ بنانے والے بتائیں۔۔۔“پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے ایسی ...
”ریاست مدینہ بنانے والے بتائیں۔۔۔“پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے ایسی بات کردی کہ عمران خان پر سکتہ طاری ہوجائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ ریاست مدینہ بنانیوالے بتائیں کہ حکومت میں آکرسودی نظام کا خاتمہ کیوں نہیں کیا ؟ سعوی نظام اورریاست مدینہ ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کوپتہ ہونا چاہئے کہ جس پارٹی کو یہ کرپشن زدہ کہہ رہے ہیں اس کے کتنے ہیرے ہیں جو تحریک انصاف کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے کرپشن کی ہے تو اس میں ان لوگوں کا بھی حصہ ہے جو اس وقت تحریک انصاف میں اہم حکومتی عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی اعلیٰ عہدوں پر تھے ۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانےوالے بتائیں کہ ملک سے سودی نظام کیوں نہیں ختم کیا کیونکہ کونسی مدینہ کی ریاست ہے جس میں سودی نظام چلتاہے؟سودی نظام اور مدینے کی ریاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ نہیں تو پھر یہ پرانا پاکستان ہے جس میں سب ایک جیسے ہیں ۔

مزید : قومی