سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل،بھارت کی کابینہ نے ایک ساتھ3 طلاقوں پر سزا کی منظوری دے دی 

سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل،بھارت کی کابینہ نے ایک ساتھ3 طلاقوں پر سزا کی منظوری ...
سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل،بھارت کی کابینہ نے ایک ساتھ3 طلاقوں پر سزا کی منظوری دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کابینہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایک ساتھ3 مرتبہ طلاق دینے کے عمل پر سزا سنائی جا سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے اس عمل کو گزشتہ برس ہی غیر قانونی قرار دے دیا تھا، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت چاہتی تھی کہ ایک ساتھ 3 مرتبہ طلاق دینے کو ایک ایسا عمل قرار دیا جائے، جسے سر انجام دینے والے کی ضمانت پر رہائی نہ ہو سکے اور جسے3 سال تک کی سزا بھی سنائی جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے بتایا کہ کابینہ نے منظوری اس لیے دی کیونکہ یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔