وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے ہی محکمے کے خلاف میدان میں آگئے ،بڑا اعلان کردیا

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے ہی محکمے کے خلاف میدان میں آگئے ...
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے ہی محکمے کے خلاف میدان میں آگئے ،بڑا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ٹی وی پر قابل اعتراض اشتہار کی بھر پورمذمت کرتی ہے ،ذمے داران کے تعین کے لیے محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ غیور پختونوں کی دل آزاری کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ،پختون قومی غیرت اور حب الوطنی کے عکاس ہیں،مذکورہ اشتہار میں قابل اعتراض مواد شامل کرنے پر متعلقہ اشتہاری ایجنسی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اشتہار کی مانیٹرنگ کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور