بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کے عالم میں نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے: میر واعظ

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کے عالم میں نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ...
بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کے عالم میں نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے: میر واعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر( آن لائن ) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ریاستی عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی اور بھارت کے جارحانہ عزائم کیخلاف کھلی مزاحمت سے بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کے عالم میں اب نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
حریت کانفرنس کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق صدر دفتر راجباغ سرینگر میں منعقدہوا اجلاس میں ریاست جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور تحریکی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غور وغوض کیا گیا اجلاس میں آئے روز وادی بھر خصوصاً جنوبی کشمیر میں بدنام زمانہ کاسو کی آڑ میں پکڑ دھکڑ ہراسانیوں مار دھاڑ اور ہزاروں کی آبادی کو محصور کئے جانے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی گئی اور اس طرح کی کارروائیوں کو کھلی سرکاری دہشتگردی قرار دیا گیا۔ 
اجلاس میں کشمیر کے طول و عرض میں نہتے عوام کیخلاف طاقت اور تشدد کے استعمال اور قتل و غارت گری کے پے درپے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریاستی عوام کی تحریک مزاحمت کیساتھ وابستگی اور بھارت کے جارحانہ اور عوام کش عزائم کیخلاف کھلی مزاحمت سے حکومت ہندوستان شدید بوکھلاہٹ کے عالم میں نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے اور پرامن مظاہرین کو طاقت کے بل پر کچلنے کی انتقام گیرانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جو عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہونا چاہیے۔