وزیراعظم عمران خان کی خانہ کعبہ کے اندر سے شاندار تصاویر سامنے آگئیں
مکہ المکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان پہلے دو روزہ غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے سعودی عہدیداران سے ملاقات بھی کی اورروضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے علاوہ عمرہ بھی ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے خصوصی مشیرو سابق انفارمیشن سیکرٹری نعیم الحق نے وزیر اعظم عمران خان کی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ہر پاکستانی ان کی قسمت پر رشک کرنے لگا ،نعیم الحقنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کر رہے ہیں ۔
یاد رہے آج وزیر اعظم عمران خان مکہ المکرمہ پہنچے تو سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر کعبہ شریف کے دروازے کھولے گئے جہاں انہوں نے امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی ،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے دیگر اراکین موجود ہیں۔