اہم میچز سے قبل ویک اپ کال مل گئی،غلطیوں سے سیکھیں گے: سرفرازاحمد
دبئی(دیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا اہم میچ سے قبل 'ویک اپ کال' مل گئی،ہمارے زیادہ تر کھلاڑی غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے آوٹ ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ 'ہمارے زیادہ تر کھلاڑی غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے آوٹ ہوئے، اچھا ہوا اہم میچز سے پہلے ویک اپ کال مل گئی،غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے کوشش ہوگی آئندہ میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں،دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پہلے میچ کی نسبت ٹیم اچھا کھیلی، خوشی ہے ٹیم نے اچھے انداز میں میچ ختم کیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے راونڈ میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تاہم پاکستان اور بھارت دونوں پہلے ہی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکے ہیں،پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں، سپر فور مرحلے میں پاکستان اب بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت سے مزید ایک ایک میچز کھیلے گا،سپر فور مرحلے میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔