وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ،عمران خان وہاں کس معاملے کو اٹھائیں گے ؟بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔وزیراعظم کے دورے میں پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔