نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو24ستمبرکو طلب کرتے ہوئے سوالنامہ بھجوا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو علی اکاونٹس کیس میں 24ستمبر کو طلب کر تے ہوئے سوالنامہ بھجوا دیاہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیب کا سمن وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں سٹاف نے وصول کیا ۔مراد علی شاہ سے 19سوال پوچھے گئے ہیں ۔مراد علی شاہ کو نیشنل کیپٹو پاور پراجیکٹس کے بارے میں سوالنامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت چوبیس ستمبر کو نیب میں پیش ہو نگے ،ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکا تھا ۔گرفتاری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ،میرے ساتھ جو بھی ہو گا اس کے لیے تیار ہوں ۔