ٹریفک کنٹرول نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر سی ٹی او سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر کی ٹریفک کنٹرول نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرچیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)ملک لیاقت سے جواب طلب کر لیاہے،دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر وکلا یقین دہانی کروا دیں کہ ٹریفک واردنز کو تشدد کا نشانہ نہیں بنائیں گے تو ون وے ٹریفک کا حکم دے دیتا ہوں،جسٹس علی باقر نجفی نے ایڈووکیٹ محمد مسعود اختر کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے سی ٹی او لاہور ملک لیاقت علی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کا مسئلہ شدید ہے،کئی علاقوں میں دو طرفہ ٹریفک کی وجہ سے وکلا ء اور سائلین بر وقت عدالتوں میں پہنچنے میں مشکلات کاسامنا ہے،احتساب عدالتوں میں وی آئی پی کی پیشی کے موقع پر راستے بند کر دئیے جاتے ہیں۔