کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عیدگاہ گراو¿نڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار ذیشان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق علاقے میں گشت پر مامور اہلکاروں نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 3 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ذیشان شہید ہوگیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکوو¿ں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔