پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ کےلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،خورشید شاہ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا،نیب ٹیم رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گزشتہ روزگرفتار کیا گیا،نیب کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے ہوٹل،پیٹرول پمپس ،بنگلے فرنٹ مین ، بےنامی داروں کے ناموں پر بنائے۔