بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے کی تقریب،امریکی ارکان کانگریس نے شرکت سے انکار کردیا
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارکان کانگریس کودعوت نامے دینے والی مودی کی ہیوسٹن میزبان کمیٹی کوزور دارجھٹکالگ گیا، نامورارکان کانگریس نے ہیوسٹن میں مودی کی تقریب میں جانے سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق مودی کی ایوارڈدینے کی تقریب میں شرکت کیلئے نامورارکان کانگریس کومیزبان کمیٹی کی جانب سے دعوت نامے دیئے گئے تھے،اکثرنے ٹھکرادیے،جنوب ایشیاکمیٹی کے چیئرمین بریڈشرمین بھی مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے، امریکی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلزمودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے،افریقن امریکن کاکس کی چیرکیرن بیس نے بھی مودی کی تقریب میں جانے سے انکارکردیا،لاطینوامریکن کاکس کےچیرٹونی کارڈیناس بھی مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے۔