اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا،برطرفی کا حکومتی نوٹس کالعدم قرار

اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا،برطرفی کا ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا،برطرفی کا حکومتی نوٹس کالعدم قرار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے پر بحال کردیااورمشتاق سکھیرا کی برطرفی کا حکومتی نوٹس کالعدم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے پر بحال کردیااوران کی برطرفی کا حکومتی نوٹس کالعدم قرار دیدیا۔واضح رہے کہ مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو ہفتے قبل فیصلہ محفوظ آج سنا دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...