آصف زرداری کو جیل میں فریج کی درخواست پر کیا چیز دیدی گئی؟ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت نے حیران کن انکشاف کر دیا

آصف زرداری کو جیل میں فریج کی درخواست پر کیا چیز دیدی گئی؟ وکیل لطیف کھوسہ ...
آصف زرداری کو جیل میں فریج کی درخواست پر کیا چیز دیدی گئی؟ وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت نے حیران کن انکشاف کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وکیل نے جیل میں اے سی کا معاملہ پھر اٹھا دیا،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے کہاتھااے سی دیں لیکن نہیں ملا،آپ نے کہافریج دیں لیکن برف کے ڈبے دےدیئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کررہے ہیں،سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکوتاحال پیش نہ کیاجاسکا ،لطیف کھوسہ نے جیل میں اے سی کامعاملہ پھراٹھادیا ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے کہاتھااے سی دیں لیکن نہیں ملا،آپ نے کہافریج دیں لیکن برف کے ڈبے دےدیئے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی،جج محمد بشیر نے کہا کہ ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...