سرکار نے اتنا بڑا دہشتگرد پکڑا، آج ان کی نااہلی سے بری ہو رہا ہے ،سپریم کورٹ،دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کا ملزم بری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کے ملزم کو بری کردیا،عدالت نے ملزم افضل ملک کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے اتنا بڑا دہشتگرد پکڑا، آج ان کی نااہلی سے بری ہو رہا ہے ،سرکار کی نااہلی کی وجہ سے ملزم سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی ملزم کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور رجسٹری سے دلائل دیئے ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے اتنا بڑا دہشتگرد پکڑا، آج ان کی نااہلی سے بری ہو رہا ہے ،سرکار کی نااہلی کی وجہ سے ملزم سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بارودی مواد برآمد کرنے کے بعد فوری سیل نہیں کیا گیا،ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ،عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کے ملزم کو بری کردیا،عدالت نے ملزم افضل ملک کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا ۔