بورے والا میں کم عمر لڑکوں کو بداخلاقی کا شکاربنا کر بلیک میل کرنیوالا گروہ بے نقاب

بورے والا میں کم عمر لڑکوں کو بداخلاقی کا شکاربنا کر بلیک میل کرنیوالا گروہ ...
بورے والا میں کم عمر لڑکوں کو بداخلاقی کا شکاربنا کر بلیک میل کرنیوالا گروہ بے نقاب

  


وہاڑی (نمائندہ خصوصی)شریف گھرانوں کے کم عمر لڑکوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب،میٹرک کے طالب علم کو نشہ آور مشروپ پلا کر بداخلاقی کا نشانہ بنا کر ویڈیو سے بلیک میل کرنے والے بااثر گروہ کے خلاف کارروائی کیلئے والدین دس روز سے دھکے کھانے پر مجبور،میڈیکل رپورٹ میں طالبعلم سے بداخلاقی ثابت ہونے اور درخواست کے باوجود کاروائی کیلئے پولیس کے تاخیری حربے،متاثرہ نوجوان کے والدین کی انصاف کے حصول کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 327(ای بی) کے میٹرک کے طالبعلم غلام مجتبیٰ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان ارسلان،محسن ذیشان،تیمور،محمد اسد اور بائو وغیرہ نے اسکے بیٹے کو ورغلا کر کسی مکان میں لے جاکر نشہ آور مشروپ پلایا اور اسکے ساتھ بدفعلی کرنے کی ویڈیو بھی بنا لی جسکے بعد اسے ویڈیو دکھا کر بلیک میل اور بداخلاقی کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ رقم بھی وصول کرتے رہے حتیٰ کی اس کی موٹر سائیکل بھی اپنے پاس رکھ لی۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کروایا توبداخلاقی ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاو¿ن کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی لیکن ملزمان کا تعلق بااثر گھرانوں سے ہے، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی


loading...