سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کو کب سے بند کر دیا جائے گا؟ اعلان ہو گیا
لاہور(ویب ڈیسک)سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول سلمان اعجاز کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والے تمام بھٹوں کو 30ستمبر کے بعد بند کر دیا جائے گا۔