عالمی بینک کا پنجاب حکومت کو قرض نہ دینے کا فیصلہ لیکن وجہ کیا بنی؟ پریشان کن خبر آ گئی

عالمی بینک کا پنجاب حکومت کو قرض نہ دینے کا فیصلہ لیکن وجہ کیا بنی؟ پریشان کن ...
عالمی بینک کا پنجاب حکومت کو قرض نہ دینے کا فیصلہ لیکن وجہ کیا بنی؟ پریشان کن خبر آ گئی

  


لاہور(ویب ڈیسک)عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر دسمبر میں 3میگا پروگرام پر قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی آئندہ قرض نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس حوالے سے وفاق کو ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں پنجاب کے 3 اہم منصوبوں کے لئے قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔مراسلے میں وفاقی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں پر مزید قرض دینے کا معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ پنجاب حکومت نے پروجیکٹس میں عالمی بینک کو مایوس کیا، پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔مراسلے میں عالمی بینک کی جانب سے فلڈ مینجمنٹ پروگرام کو ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے اتھارٹی کی ناقص کارکردگی پر بھی تحفظات سامنے آئے ہیں۔ عالمی بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاق پنجاب حکومت کو دئیے گئے قرض پر آڈٹ رپورٹ بھی بنوائے جس میں خصوصی طور خریداری کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے۔ دوسری جانب چیئرمین پی اینڈ ڈی نے عالمی بینک کے مراسلے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...