”شوہر نے اپنے دوساتھیوں کے ساتھ مل کر پوری رات سابقہ بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن جب صبح ہوئی تو۔۔۔“ افسوسناک خبر آ گئی
گگومنڈی (ویب ڈیسک) چک نمبر 187 ای بی کی (ک ب) گزشتہ روز سودا سلف لینے کے لیے بازار جارہی تھی کہ راستہ میں اسے مبینہ طور پر شانی چھینہ اور دو نامعلوم مسلح کار سواروں نے اغوا کر کے اس کے سابق خاوند صابر کے پاس لے گئے جہاں رات بھر (ک) سے شانی چھینہ اور صابر مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے جبکہ دو نامعلوم مسلح ساتھی پہرہ دیتے رہے اگلے روز خاتون ملزم کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گئی اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان اپنے اہل خانہ کو بتائی اور داد رسی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عدالت نے خاتون کا طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری کیا جس پر مقامی پولیس نے رورل ہیلتھ سینٹر گگو سے طبی معائنہ کروایا تو ڈاکٹر نے خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے کی تصدیق کردی۔ تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم پولیس وقوعہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔