سیاسی گرفتاریوں پر متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر کیمپ و احتجاج،پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے ترانے لگانے پر اعتراض اٹھادیا

سیاسی گرفتاریوں پر متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر کیمپ و ...
سیاسی گرفتاریوں پر متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر کیمپ و احتجاج،پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے ترانے لگانے پر اعتراض اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری پر متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہر کیمپ لگا لیا اور حکومت کیخلاف احتجاج کیا،احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن کے ترانے لگانے پر پیپلزپارٹی نے اعتراض اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری پر متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہر کیمپ لگا لیا اور حکومت کیخلاف احتجاج کیا،احتجاج میں بےگناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرو کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے،احتجاج میں رانا تنویر،خواجہ آصف،نویدقمر ،شازیہ مری ، ایاز صادق،مریم اورنگزیب اورمرتضیٰ جاوید عباسی موجود ہیں،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کریں گے،سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیاسی انتقام اور آمرانہ سوچ کے خلاف آج احتجاج ہوگا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی، آئینی آزادی سلب کرنے کے حکومتی فسطائی اقدامات کی مذمت کی جائے گی۔احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن کے ترانے لگانے پر پیپلزپارٹی نے اعتراض اٹھا دیا، شازیہ مری نے کہا کہ پارٹی ترانے نہیں لگنے چاہئیں،قومی نغمہ لگائیں،مریم اورنگزیب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی پارٹی کے ترانے بھی دے دیں، اس پر شازیہ مری نے پیپلزپارٹی کے ترانے بھی دے دیے