” خورشید شاہ سے عدالت میں ملاقات ہوئی تو مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ۔۔‘ ‘ سینئر صحافی حامد میر اور پی پی رہنما کے درمیان کیا گفتگو ہوئی جانئے

” خورشید شاہ سے عدالت میں ملاقات ہوئی تو مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ۔۔‘ ‘ ...
” خورشید شاہ سے عدالت میں ملاقات ہوئی تو مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ۔۔‘ ‘ سینئر صحافی حامد میر اور پی پی رہنما کے درمیان کیا گفتگو ہوئی جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے آج صبح پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا دو روز ہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیاہے جبکہ اس موقع پر ان کی ملاقات آصف زرداری اور سینئر صحافی حامد میر سے بھی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے خورشید شاہ سے مختصر ملاقات کے بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” پیپلز پارٹی کے لیڈر خورشید شاہ سے احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم مودی سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عمران خان نے ہم سے لڑائی شروع کر دی ہے ، مودی کشمیر حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے اور عمران خان نے کراچی جیتنے کی کوشش شروع کر دی ہے ، ان کی ترجیحات دیکھ لیں ۔“

مزید : قومی


loading...