افغانستان میں ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے میں 20 افراد ہلاک،85 زخمی

افغانستان میں ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے میں 20 افراد ...
افغانستان میں ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے میں 20 افراد ہلاک،85 زخمی

  


کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے صوبے زابل میں ایک ہسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق زابل کے مرکزی شہر قلات میں حساس ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب بم دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک ہسپتال کے قریب ہوا۔ حملہ آور حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن وہاں پہنچنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے ایک ہسپتال کے قریب دھماکا کردیا۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسی کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...