”ہم آسٹریلین ٹیم کو پاکستان بھیج سکتے ہیں اور۔۔۔“ آسٹریلیا نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

”ہم آسٹریلین ٹیم کو پاکستان بھیج سکتے ہیں اور۔۔۔“ آسٹریلیا نے پاکستانیوں ...
”ہم آسٹریلین ٹیم کو پاکستان بھیج سکتے ہیں اور۔۔۔“ آسٹریلیا نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  


کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے 2022ءمیں دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھجوانے کا مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات پر مطمئن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے سڈنی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی حالات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، 2022ءآسٹریلین ٹیم پاکستان بھجوا سکتے ہیں لیکن اس حوالے سے جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان کا مقصد چیزوں کو باریک بینی سے دیکھنے کے ساتھ تمام صورت حال کا مشاہدہ کرنا تھا جبکہ اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام پہلوﺅں کا جائزہ لئے بغیر اپنی ٹیم وہاں بھجوا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزوں پر نظر رکھ رہے ہیں کیونکہ اس دورے کے حوالے سے ہمارے پاس ابھی کافی وقت ہے جبکہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ٹور سے پہلے یقینی طورپر سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹس بھی مدنظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2022ءمیں آسٹریلوی ٹیم نے دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورتین ٹی 20 میچوں کیلئے پاکستان کا مہمان بنناہے۔ کیون رابرٹس کے ایک روزہ دورہ اسلام آباد میں سکیورٹی ماہر شان کیرل بھی ان کے ساتھ تھے۔ایک طویل عرصے بعدآسٹریلوی عہدیداروں کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا۔

مزید : کھیل


loading...