”نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہواہے“ آصف زرداری کے دریافت کرنے پر خورشید شاہ نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

”نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہواہے“ آصف زرداری کے دریافت کرنے پر خورشید شاہ نے ...
”نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہواہے“ آصف زرداری کے دریافت کرنے پر خورشید شاہ نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے آج خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیاہے تاہم اس موقع پر پی پی رہنما کی سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے کئی اہم معاملات پر بات چیت بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے گفتگو کے دوران خورشید شاہ سے پوچھا کہ نیب والوں نے آپ کو کہاں رکھا ہواہے ؟ پی پی رہنما نے جواب دیا کہ جہاں آپ کو رکھا ہوا تھا ۔ آصف زرداری نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ نیب والے آپ سے چاہتے کیا ہیں ؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ ابھی کچھ معلوم نہیں ہے ، ابھی تو راہداری ریمانڈ لیاہے ۔آصف زرداری کا کہناتھا کہ کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے ۔ اس ملاقات کے دوران فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔خورشید شاہ نے آصف زرداری کو تمام صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

یاد رہے کہ خورشید شاہ کو گزشتہ روز نیب راولپنڈی اور سکھر نے مشترکہ کارروائی کے دوران آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا ، انہیں اب نیب سکھر منتقل کیا جائے گا ۔

مزید : قومی


loading...