کس سیاسی جماعت کے رہنما نے اپنے لیڈر کی محبت میں اپنی بیوی کو طلاق دیدی ؟ انتہائی شرمناک دعویٰ سامنے آ گیا

کس سیاسی جماعت کے رہنما نے اپنے لیڈر کی محبت میں اپنی بیوی کو طلاق دیدی ؟ ...
کس سیاسی جماعت کے رہنما نے اپنے لیڈر کی محبت میں اپنی بیوی کو طلاق دیدی ؟ انتہائی شرمناک دعویٰ سامنے آ گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سیاست میں آئے روز نئے سے نئے دعوے سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ عوام کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں تاہم آج سابق خاتون رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے پیغام جاری کرتے ہوئے ایسا دعویٰ کر دیاہے جس نے عوام کے پیروں تلے زمین ہلا کر رکھ دی ہے لیکن انہوں نے نام لینے سے گریز کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ارم عظیم فاروقی کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”مجھے سندھ میں اثر و رسوخ رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بارے میں نہایت باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے اور بچوں کو ذبردستی اپنے پاس رکھ لیا ہے صرف اس لیے کہ ان کا چکر اپنی ہی پارٹی لیڈر( مرد) کے ساتھ چل رہاہے اور وہ مرد لیڈر چاہتا تھا کہ سابق ایم پی اے (مرد)اپنی بیوی کو چھوڑ دے تاکہ وہ دونوں ایک ساتھ رہ سکیں ۔“

ارم عظیم فاروقی کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ ” زیر بحث خاتون بیوی کو چاہیے کہ وہ دونوں مردوں کو بے نقاب کرے جنہوں نے اس کی زندگی برباد کر دی اور اسے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن ایک دن یہ بے نقاب ہو جائیں گے ، اس لیے میرے ٹویٹس کے ساتھ جڑے رہیں ۔“

ارم عظیم فاروقی کے اس ٹویٹر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہو گیاہے اور صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے ۔فرحان ورک نامی صارف نے اس ٹویٹر پر اپنے احتجاج ” استغفراللہ “ کہہ کر ریکارڈ کروایا ۔

جانی نامی ٹویٹر صارف نے ارم عظیم فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ ان کے نام ظاہر کرتے ہوئے کیوں ڈر رہی ہیں ؟“

سینور محسن نامی ٹویٹر صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز اپنایا اور کہا کہ ” جب پیار کیا تو ڈرنا کیا “۔

نصر شہزاد نے کہا کہ ” آپ ان کے نام ظاہر کریں ، ان کے نام چھپا کر آپ بھی اس جرم کا حصہ بن رہی ہیں ۔“

نعمان ناصر کا کہناتھا کہ ” کیا سندھ اسمبلی میں یہ سب ہو رہاہے ۔“عمران عباس کا کہناتھا کہ ” جمہوری - اکثریتی فیصلہ ۔“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس


loading...