لاہور ہائیکورٹ ،نیب مقدمات میں گرفتار نواز شریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ ،نیب مقدمات میں گرفتار نواز شریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے ...
لاہور ہائیکورٹ ،نیب مقدمات میں گرفتار نواز شریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مسترد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نیب مقدمات میں گرفتار نواز شریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مستردکردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات میں گرفتارسابق وزیراعظم نوازشریف سمیت تمام گرفتار ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کا قانون 1999 کے بعد ختم ہوچکا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ختم شدہ قانون کے تحت دی گئیں سزائیں کالعدم قرار دی جائیں،عدالت نے نوازشریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مستردکردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...