”دو سال قبل پاکستان آنے والے سری لنکن کرکٹرز کو فی کس 20 لاکھ روپے بونس دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن۔۔۔“ ناقابل یقین خبر آ گئی

”دو سال قبل پاکستان آنے والے سری لنکن کرکٹرز کو فی کس 20 لاکھ روپے بونس دینے ...
”دو سال قبل پاکستان آنے والے سری لنکن کرکٹرز کو فی کس 20 لاکھ روپے بونس دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن۔۔۔“ ناقابل یقین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2 برس قبل پاکستان آنے والے سری لنکن کرکٹرز بدستور ”بونس“ سے محروم ہیں جبکہ لاہور میں کھیلے گئے ایک ٹی 20 میچ کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہو سکا۔
نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق سری لنکن میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2017ءمیں ایک ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے تھیسارا پریرا کی قیادت میں لاہور آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ابھی تک وہ اضافی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹیم بھیجنے میں پس پردہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر رابطے ہوئے اور سری لنکا نے سیاسی مفاد حاصل کیلئے ہی فیصلہ کیا تھا۔ اس ٹور کیلئے پی سی بی نے بھی سری لنکن بورڈ کو خطیر رقم بھیجی تھی جس کی بنیاد پر سابق اور موجودہ بورڈ صدر نے بلواسطہ یا بلاواسطہ کھلاڑیوں پر دورے کیلئے دباو¿ڈالا تھا۔
اس وقت کھلاڑیوں سے کہا گیا تھا کہ پی سی بی سے ملنے والی رقم کا 50 فیصد حصہ ان میں برابر تقسیم کیا جائے گا مگر یہ رقم ادا کی گئی نہ ہی اس بارے میں ان سے پھر بات ہوئی، ایس ایل سی نے اپنی سابق ایگزیکٹیو کمیٹی سے پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کو فی کس 20 لاکھ روپے ادا کرنے کی منظوری بھی لی تھی مگر اس کے بعد اس معاملے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مزید :

کھیل -