وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی سے کس شہر منتقل کرنے کی منظوری دیدی ؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی سے کس شہر منتقل کرنے کی ...
وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی سے کس شہر منتقل کرنے کی منظوری دیدی ؟ جانئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ہیڈآفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دید ی ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق یہ بات قومی اسمبلی میں وزارت ہوابازی کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں سامنے آئی ہے ۔ وزارت ہوابازی کا کہناتھا کہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد مرحلہ وار منتقل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے وہ 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے جہاں وہ پی آئی اے کے ہوٹل میں ہی قیام کریں گے ۔ اس دوران وہ 24 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں غیر رسمی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے جوکہ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس پاکستانی وقت کے دوران نشر کیا جائے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...