”ویرات کوہلی بہت بڑا کھلاڑی ہے“ شاہد آفریدی نے حیران کن بیان جاری کر دیا

”ویرات کوہلی بہت بڑا کھلاڑی ہے“ شاہد آفریدی نے حیران کن بیان جاری کر دیا
”ویرات کوہلی بہت بڑا کھلاڑی ہے“ شاہد آفریدی نے حیران کن بیان جاری کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ویرات کوہلی کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا ”مبارک ہو کوہلی۔ تم واقعی بہت بڑے کھلاڑی ہو، تمہاری مسلسل کامیابیوں کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں، پوری دنیا کے کرکٹ کے مداحوں کو محظوظ کرتے رہو۔“

واضح رہے کہ ویر ات کوہلی 71 ٹی 20 میچوں میں 50 کی اوسط کیساتھ 2,441 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی دنیا کے واحد کرکٹر بھی بن گئے ہیں جن کی ٹی 20 میچ میں رنز بنانے کی اوسط 50 ہے۔

مزید : کھیل


loading...