جیل میں خورشید شاہ کی گرفتاری کا شہبازشریف نے نوازشریف کو بتایا تو انہوں نے کیا رد عمل دیا ؟ جانئے

جیل میں خورشید شاہ کی گرفتاری کا شہبازشریف نے نوازشریف کو بتایا تو انہوں نے ...
جیل میں خورشید شاہ کی گرفتاری کا شہبازشریف نے نوازشریف کو بتایا تو انہوں نے کیا رد عمل دیا ؟ جانئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے ناگواری کا اظہارکیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔شہبازشریف نے بڑے بھائی کو خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے ، نیب کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے ۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس پر قانونی ٹیم کے موقف سے بھی آگاہ کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت پر بھی بریفنگ دی ۔

مزید : قومی


loading...