ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا

ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا
ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں ایک مرتبہ پھر ہدف کے تعاقب میں مثالی بلے بازی کرتے ہوئے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوہلی کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جو ان کے کیرئیر کا 11واں ایوارڈ ہے جبکہ شاہد خان آفریدی نے بھی ٹی 20 کرکٹ میں 11 مرتبہ مین آف دی میچ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا جسے توڑنے کیلئے ویرات کوہلی کو صرف ایک مرتبہ اور ٹی 20 میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ درکار ہے۔

مزید : کھیل


loading...